اس سے پہلے کے خاک ہو جاو
Wednesday, April 22, 2009
اس سے پہلے کے خاک ہو جاو۔۔۔
اس سے پہلے کے خاک ہو جاو
چند لمحے گزار لو تم بھی
ایسے شوریدہ ساحلوں پہ جہاں
چاندنی رات بھر نہی ڈھلتی
اور لہروں کے شور میں اکثر
اپنی آواز بھی نہی ملتی
خشک ہونٹوں پہ پیاس کے نغمے
دلِ ویراں میں آس کے نغمے
ایک ٹوٹے سپاس کے نغمے
اور کچھ آس پاس کے نغمے
گیلے ساحل پہ خشک تلوں سے
اپنے آثار چھوڑتے جاو
تھوڑے آنسو متاعِ غم کے امیں
تھوڑا سا پیار چھوڑتے جاو
چند لمحے ادھار کے لینگے
ہم بھی نمکین پانیوں کے لئے
حسنِ انجام کچھ تو ہو تاکہ
ان ادھوری کہانیوں کے لئے
اس سے پہلے کے خاک ہو جاو
چند لمحے گزار لو تم بھی
ایسے شوریدہ ساحلوں پہ جہاں
چاندنی رات بھر نہی ڈھلتی
اور لہروں کے شور میں اکثر
اپنی آواز بھی نہی ملتی
خشک ہونٹوں پہ پیاس کے نغمے
دلِ ویراں میں آس کے نغمے
ایک ٹوٹے سپاس کے نغمے
اور کچھ آس پاس کے نغمے
گیلے ساحل پہ خشک تلوں سے
اپنے آثار چھوڑتے جاو
تھوڑے آنسو متاعِ غم کے امیں
تھوڑا سا پیار چھوڑتے جاو
چند لمحے ادھار کے لینگے
ہم بھی نمکین پانیوں کے لئے
حسنِ انجام کچھ تو ہو تاکہ
ان ادھوری کہانیوں کے لئے
0 comments:
Post a Comment
Your wrods are important...